نئی دہلی، (آئی این ایس انڈیا)
کانگریس نے جمعہ کویوکرین میں ایک اور ہندوستانی طالب علم کے مبینہ گولی سے زخمی ہونے پر حکومت کو نشانہ بنایا ، اور الزام لگایا کہ یوکرین میں ہندوستانی طلباء خطرے میں ہیں لیکن مرکزی حکومت پی آرایجنسی بنی ہوئی ہے ۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیاکہ یوکرین میں ایک اور ہندوستانی طالب علم کو گولی لگی،روس جنگ میں بچے ہر لمحہ خطرے میں ہیں ۔ لیکن مودی حکومت صرف پی آر ایجنسی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ ہزاروں بچے جو یوکرین کے اندر شدید حملوں کے باعث باہر نہیں نکل سکتے، کب نکلیں گے;238; کیا چار وزراء کو صرف تالیاں بجانے کے لیے بھیجا گیا ہے;238; سورجے والا نے شہری ہوابازی کے وزیر مملکت وی کے سنگھ کے ایک بیان پر کہاکہ 9 دنوں سے بموں ;223;میزائل حملوں میں پھنسے بچوں کو مودی حکومت کے وزراء کہہ رہے ہیں کہ اگر الٹی میٹم تھا تو پہلے کیوں نہیں نکلے، تھوڑا طویل سفر کرکے آجائیے، جب آپ تمام خطرات سے نکل آئیں گے تو ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے ۔ وہ ملک کا وزیر ہے یا ٹریول ایجنٹ;238;وی کے سنگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک ہندوستانی طالب علم مبینہ طور پر گولی باری میں زخمی ہوا ہے ۔ سنگھ فی الحال جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اپنے پڑوسی ملک پولینڈ میں ہیں ۔