Top News

گجرات ; میں ہوئے سب سے بڑے گھوٹالے کو اتنے دنوں تک کیوں چھپایا گیا: ایس ایم آصف

دوسرے مرحلے کے انتخاب میں بھی نفرت کی سیاست نہیں چلے گی: آل انڈیا مائنورٹیز فرنٹ


نئی دہلی13فروری(آئی این ایس انڈیا)


ایک بیان جاری کرتے ہوئے آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ کے ڈاکٹر سید محمد آصف نے کہاہے کہ 2019 تک پتہ چل گیا تھا کہ گجرات کے ایس بی آئی بینک میں یہ انکشاف ہو چکا تھا کہ آزادی کے بعد سب سے بڑا بینک گھوٹالہ22 ہزار 8 سو 45 کروڑ کاہواہے ۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئی تھی ۔ بینک سے فراڈ کر ملک کا پیسہ بیرون ممالک میں بھیجا گیا اور وہاں املاک خریدے گئے ۔ اس کے قبل ساڑھے تیرہ ہزار کروڑروپیہ کا بینک گھوٹالے کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب پیسہ لے کر ماما بھانجا بیرون ملک بھاگ گئے سات سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا ۔ کیابی جے پی پارٹی مرکز میں برسراقتدار ہے اس درمیان بینکوں میں بڑے بڑے گھوٹالے کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے l ملک کی اقتصادی حالات کمزور ہوگی ملک میں بے روزگاری بڑی جی ڈی پی گرگئی ۔ اس کے باوجود اترپردیس کے انتخاب میں بی جے پی مرکز میں ہو یا ریاست میں اعلی عہدے دار لوگوں کو یہ کہہ کر ووٹ مانگ رہی ہے کہ ہمارے دور حکومت میں کوئی کرپشن نہیں ہوا پورے ملک کی طرح اترپردیس ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہمارے حکومت میں ملک محفوظ ہے عوام محفوظ ہیں دوسرے مرحلے کا انتخاب 11 ضلع کے 55 سیٹ کے لیے ہو رہاہے ۔ ایک دفعہ بھی وزیر اعظم نریندر مودی اورامت شاہ نے اپنی انتخابی تقریر میں سب سے بڑے بینک گھوٹالے کی خبر ملنے کے بعد ایک دفعہ بھی مذمت نہیں کی ۔ صرف جھوٹے وعدے اور نفرت کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگے جا رہے ہیں دوسرے مرحلے کے انتخاب کے آخری دن تک ہندو مسلمان پاکستان جناح حجاب ملک میں شریعت نہیں آئین کی حکومت چلے گی اسی لیے ہے ۔ بی جے پی کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں ۔ ڈاکٹر آصف نے کہا کون کہتا ہے کہ شریعت سے حکومت چلے لوگ نفرت کی سیاست میں الجھنے والے نہیں ہیں پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی اترپردیس میں امن سکون چین اور ترقی کے لئے رائے دہندگان ووٹ کریں گے پہلے مرحلے سے زیادہ دقت کا سامنا بی جے پی کو دوسرے مرحلے میں ہوگا 2017 کے انتخاب میں 55 میں سے 38 پر بی جے پی کو کامیابی ملی تھی لیکن اس دفعہ 15 سیٹوں پر بھی کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا کیونکہ اس دفعہ نفرت کی جگہ رائے دہندگان آپ سی محبت ترقی کے لئے ووٹ ڈالیں گے ہماری پارٹی مانگ کرتی ہے کہ نفرت کی سیاست بند ہو اور جو گجرات میں تاریخ کا سب سے بڑا بینک گوٹالا ہوا ہے کس کے اشارے پر اتنے دنوں تک چھپائے رکھا گیا وزیراعظم وزیر داخلہ امیت شاہ اور فائننس منسٹر نرملا سیتارمن عوام کو بتائیں ۔

Post a Comment

if you have any suggetion, please write me

और नया पुराने