بی سی سی آئی سیکرٹری نے انعامات کا اعلان کیا نئی دہلی6فروری(آئی این ایس انڈیا) انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کی ٹیم نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ہندوستانی ٹیم نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹاءٹل اپنے نام کیاہے ۔ بھارت کی جانب سے شیخ رشید نے 50 رنز بنائے ۔ راجہ باوا نے آخری لمحات میں 35، نشانت سندھونے ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور بھارت کو فتح دلائی ۔ ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ جے شاہ نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ مجھے ٹیم کے لیے فائنل میں مثالی کارکردگی کے لیے 40 لاکھ فی کھلاڑی اور 25 لاکھ فی سپورٹ اسٹاف کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ آپ نے ہندوستان کا پرچم سربلند کر دیاہے ۔ جے شاہ نے اپنی ٹوءٹ میں گنگولی اور بی سی سی آئی کو بھی ٹیگ کیاہے ۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہندوستان نے انگلینڈ کو 44;46;5 اوورز میں 189 رنز پر آوَٹ کر دیا تھا ۔ باوا نے 9;46;5 اوور میں 31 رنزپرپانچ جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز روی کمار نے 34 رنز پرچار وکٹ لیے ۔ جواب میں بھارت نے ہدف 14 گیندیں باقی رہ کر چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ ایک موقع پر بھارت کی چار وکٹیں 97 رنزپرگر چکی تھیں اور آسٹریلیاکے خلاف سیمی فائنل میں سنچری بنانے والے کپتان یش دھول 17 رنز بنا کر آوَٹ ہو گئے ۔ لیکن نشانت سندھو (54 گیندوں میں 50 ناٹ آوَٹ) اور باوا (35) نے 67 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا ۔
انڈر 19کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیتا
Bakhtawar news
0